ہومانٹرنیشنلچین کا پاکستان سمیت روس اور دیگر ممالک سے اظہار تشکر

چین کا پاکستان سمیت روس اور دیگر ممالک سے اظہار تشکر

چین کا پاکستان سمیت روس اور دیگر ممالک سے اظہار تشکر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین میں زلزلے کے بعد کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کا چین سے اظہار تعزیت۔ چین کی جانب سے شکریہ کا اظہار. یاد رہے بیس دسمبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ صوبہ گانسو میں زلزلے کے بعد پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، روسی صدر ولادیمیر پو تن، کمبوڈیا کے بادشاہ سیہامونی اور دیگر غیر ملکی رہنماؤں نے صدر شی چن پھنگ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور فون اور خط کے ذریعے زلزلے کے متاثرین سے تعزیت کی۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ افغانستان، سعودی عرب، اسرائیل، امریکہ، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور کئی دیگر ممالک نے بھی مختلف ذرائع سے چین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے جس پر چین دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ زلزلے کے بعد صدر شی چن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کیں جن میں ہر ممکن سرچ اینڈ ریسکیو، زخمیوں کے بروقت علاج اور متاثرہ افراد کی مناسب آبادکاری پر زور دیا گیا۔ وزیر اعظم لی چھیانگ نے ہنگامی ریسکیو کے انتظام کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

189 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں