ہومپاکستانپنجاب میں شدید دھند موٹرویز بند، لاہور میں بھی دھند

پنجاب میں شدید دھند موٹرویز بند، لاہور میں بھی دھند

پنجاب میں شدید دھند موٹرویز بند، لاہور میں بھی دھند

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج رات بھی دھند چھا گئی، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک، موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سےکوٹ سرور تک اور ملتان موٹروے کو لاہور سے رجانہ تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران موٹرویز مسافروں کی حفاظت کے لیے بند کی جاتی ہیں، روڈ یوزرز گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

200 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں