ہومتازہ ترینصدر پوتن نے میرینکا کی آزادی کو کامیابی قرار دیتے ہوئے، فوجی...

صدر پوتن نے میرینکا کی آزادی کو کامیابی قرار دیتے ہوئے، فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا

صدر پوتن نے میرینکا کی آزادی کو کامیابی قرار دیتے ہوئے، فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دونیسک عوامی جمہوریہ میں میرینکا کی آزادی کو کامیابی قرار دیتے ہوئے روسی فوج کی تعریف کی ہے اور روسی فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ روسی صدر نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ ملاقات میں میرینکا کی آزادی کے بارے میں رپورٹ سننے کے بعد کہا یہ روسی فوج اور اس کے جوانوں کی ایک بڑی کامیابی ہے.

روسی صدر نے وزیر دفاع کو مبارکباد دی اور ان سے کہا کہ روسی فوج کے تمام جوانوں تمام خدمتگاروں کو اور جنہوں نے میرینکا کو آزاد کرانے کی مہم میں مختلف اوقات میں مختلف مراحل میں حصہ لیا میں آج ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں. روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر پوتن میرینکا کی آزادی کے بعد خصوصی فوجی آپریشن کے مزید منصوبوں پر بات کرنے کے لیے شوئیگو سے الگ سے بات کرنے والے ہیں۔ اس سے قبل صدر پوتن نے کہا تھا کہ اس پیشرفت سے روسی افواج کو علاقے میں برتری حاصل کرنے کے لیے مزید گنجائش ملے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

167 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں