ہومتازہ ترینآذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تیار ہیں،...

آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تیار ہیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے چینل ون ٹیلی ویژن پر کہا کہ باکو اور یریوان امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن مذاکرات کو حتمی شکل دینے اور مشترکہ امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اظہار کرتے ہیں۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں سی آئی ایس ممالک کا ایک غیر رسمی سربراہی اجلاس ہو رہا ہے، جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ آرمینیائی وزارت خارجہ کی ترجمان انی بادالیان نے میڈیا کو بتایا کہ یریوان کو باکو سے دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے لیے تجاویز کا ایک نیا ورژن موصول ہوا ہے۔

روس کے صدارتی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کریں گے جس سے خطے میں قیام امن کی راہ ہموار ہوگی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

201 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں