ہومتازہ تریندنیا کی دوبڑی معاشی طاقتیں

دنیا کی دوبڑی معاشی طاقتیں

دنیا کی دوبڑی معاشی طاقتیں

شاہ نواز سیال

جنگیں ہمیشہ جگ ہنسائی کا سبب بنتی ہیں, ماضی میں زیادہ تر جنگیں مذہب کی بنیاد پر لڑی گئیں ,عیسائیت ,یہودیت اورمسلمان کے درمیان , آج کل یہ جنگیں کئ مسلم ممالک کے درمیان مسلک کی بنیاد پر لڑی جارہی ہیں کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کےلیے شیطان کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے یہ مسئلہ صرف مسلمان ممالک کے درمیان ہے ,مسلمان ممالک نے جنگوں سے خود تو کچھ نہیں سیکھا جبکہ دوسروں کو بہت کچھ سکھادیا ,کہ اپنے آپ کو اتنا مضبوط کرلیں کہ ماضی کا بدلہ لے سکیں, مٹھی بھر لوگ خوب بدلہ لے رہے ہیں, اب آتے ہیں ایسی قوموں پر جنہوں نے ماضی سے سبق حاصل کیا, آج پوری دنیا کو سبق دے رہے ہیں-
دوسری جنگ عظیم کی تباہی نے بہت سارے سوال کھڑے کردیے تھے کہ اگر سب قومیں اپنی بقا اور تحفظ چاہتی ہیں تو ایک دوسرے کے ساتھ بہت سارے وعدےاور معاہدے کرنا ہوں گے جن میں ’’جیو اور جینے دو‘‘ کا وعدہ سب سے طاقتور نعرہ بنا۔ مگر وہ تو صرف فائلوں کی زینت بن کر رہ گیا جس کی امید میں آج تک ہر فرد انتظار کی گھڑیاں گزار رہا ہے ۔ اگرچہ آج کل جن ہنگامی حالات سے دنیا گزر رہی ہے ، اس سے بہت سارے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں کیونکہ جب بھی کسی ملک کو جنگی حالات کا سامنا ہوتا ہے تو اس کے اثرات دوسرے ممالک پر بھی پڑتے ہیں جیسا کہ گزشتہ ادوار میں ہوچکا ہے ۔ پچھلی صدی میں یورپ میں جو دو بڑی جنگیں لڑی گئیں۔ اس کے اثرات سے پوری دنیا متاثر ہوئی ۔ اس جنگ میں جرمنی کی جو تباہی ہوئی ، وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔ جنگ کے بعد جرمنی کن صبر آزما وقتوں سے گزرا۔ ملک میں پھیلے اندھیروں سے کیسے باہر آیا وہ اسی کا حصہ تھا ۔ ٹوٹے بکھرے جرمنی کی تعمیر نو سیاستداں اور ملک میں رہنے والے ہر فرد نے مل کر ملک کو ترقی دی۔ یہ ان کی حب الوطنی کا جوش تو تھا ہی لیکن کھویا ہوا عروج واپس لانے کی جستجو بھی تھی کہ آج وہ عالمی سطح پر پُر وقار طریقہ سے کھڑا نظر آرہا ہے ۔ تاہم غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جنگ کے اختتام کے ٧٨ سال بعد بھی کچھ نہ کچھ جنگ کے اثرات ابھی باقی ہیں ۔ اس وقت جرمنی کو افرادی قوت کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے ۔ اس کی ظاہری وجہ وہی جنگ ہے جو گزشتہ صدی میں چھ برس تک جاری رہی ۔ اس جنگ میں نوجوانوں کی کثیر تعداد کام آگئی تھی اور جو بچ گئے انہوں نے ملک کی تعمیر نو انتہائی محنت اور جانفشانی سے کی ۔ غیر ممالک سے مہمان کا رکن بھی معاہدہ پر بلائے گئے ۔ جنہوں نے سخت محنت اور ایمانداری سے کام کر کے ملک کو آگے بڑھنے میں بہت مدد دی لیکن اب مشکل یہ آن پڑی ہے کہ وہ تمام افراد ملازمتوں سے سبکدوش ہوچکے ہیں ۔

یہی وجہ ہے جو افرادی قوت کی کمی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ اب یہاں یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ جنگ کے اثرات کسی نہ کسی طریقے سے برسوں ملک پر چھائے رہتے ہیں اور یہی سچائی ہے۔ غرض اس ضمن میں جرمنی کے صاحب اقتدار کی طرف سے طئے کیا گیا ہے کہ بیرون یورپ سے معاہدہ پر کارکن بلائے جائیں جس میں سب سے زیادہ آئی ٹی اور میڈیکل کیئر جیسے شعبوں میں ہنرمند افراد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ آنے والوں کو حکومت کی طرف سے بہت ساری سہولتیں دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ خاص طور پر ایسے افراد جو تعلیم یا ہنر کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے آنا چاہتے ہیں۔ انہیں لمبے عرصہ تک قیام کی اجازت اور پھر ہفتہ میں ٢٠ گھنٹے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ اجازت کام کرنے کیلئے دی جائے گی تاکہ پڑھنے والوں کو مالی طور پر سہولت ملے ۔ غرض یہ ساری تفصیلات تحریر کرنے کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ جنگوں سے ہونے والی تباہیوں کا کچھ اندازہ ہو۔ جنگیں لڑی تو جاسکتی ہیں لیکن جنگی اثرات نپٹنے میں عمریں نکل جاتی ہیں ۔ کچھ ایسے ہی حالات سے جاپان بھی گزر چکا ہے ۔ اگرچہ کہ اس نے دوسری عالمی جنگ میں آخر تک بہادری سے مقابلہ کیا ۔ اس وقت جاپانی قوم ایک عسکری قوم مانی جاتی تھی اور معاشی اور اقتصادی طور پر وہ بڑی حد تک مستحکم تھی ۔ تاہم آخر میں اسے تسلیم کرنا پڑا کہ وہ شکست قبول کرتا ہے کیونکہ اس کے سوا اس کے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا ۔ اس کے حوصلے پست کرنے کے لئے اس کے دو بڑے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر بھاری بم گرائے گئے تھے جس میں ہزآروں کی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے ۔ یہی وجہ تھی کہ جاپانی حکومت نے اپنی عوام کی جانیں بچانے کیلئے شکست مان لی ۔

اپنے ملک اور قوم کو تحفظ مہیا کرنے کیلئے کبھی کبھی شکست خوردہ ملک کا لقب بھی اختیار کرنا پڑتا ہے اور وہ انہوں نے کیا۔ اب سوال یہ تھا کہ ملک کی تعمیر نو کیسے کی جائے کیونکہ بموں کے قہر سے ملک تو مٹی کا ڈھیر بن چکا تھا ۔ انہوں نے سخت محنت کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ویسے بھی جاپانی قوم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ محنت مشقت کرنے پیچھے نہیں ہٹتے ۔ فطری طور پر ان میں فنی صلاحیتیں بھی موجود ہیں اور پھر ذہن و فطین بھی ہے ۔ چنانچہ انہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبہ پر پوری توجہ دی اور اپنی صلاحیتوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آزمایا اور اتنی تیزی سے آگے بڑ ھے کہ بڑے بڑے فنی مہارت رکھنے والوں کو زیر کردیا ۔ اپنی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر وہ آگے ہی بڑھتے رہے ۔ ان کی مصنوعات سے آج بھی مغربی منڈیاں بھری پڑی ہیں ۔ صارفین چاہتے ہیں کہ جاپانی مصنوعات ہی خریدیں کیونکہ وہ معیاری بھی ہوتی ہیں اور مناسب قیمتوں میں دستیاب ہوتے ہیں ۔ غرض وہ ملک جو مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا ، آج دنیا کی بڑی معیشت کہلاتا ہے اور یہ بھی کہ ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں میں شامل ہے ۔ گویا اس نے یہ ثابت کر دکھایا کہ آج کے دور میں دنیا کو ہتھیاروں کے زور پر نہیں بلکہ ان کی منڈیوں میں اپنی بہتر مصنوعات داخل کر کے فتح کیا جاسکتا ہے ۔ جس قوم میں ذرہ بھر بھی علمی فراست ہو ، وہ یقیناً ایٹمی طاقت سے دور رہنا چاہے گی ۔ اگرچہ کہ اس سوختہ ملک کو پر عزم محنتی جاپانی قوم نے جدید ترین صنعتی ملک میں تبدیل کردیا لیکن آج ٧٨ سال بعد بھی اس ہولناک قیامت کی یاد ان کے دلوں میں تازہ ہے ۔ ہر سال ٦ اگست کو جاپانی باشندے ’’ہیروشیما‘‘ کے امن پارک میں جمع ہوکر ان انسانوں کیلئے جو اچانک ہی موت کے منہ میں چلے گئے، دعائیں کرنے اور آئندہ اس ایٹمی ہتھیاروں سے دور رہنے کا عہد کر تے ہیں۔ بحر کیف یہ ان دونوں ملکوں جرمنی اور جاپان کی مختصر سی روداد ہے جس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے تو بہت بڑا درس ہے ۔ اگر حالات یونہی چلتے رہے تو پھر یہ بات تو طئے ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کیلئے ہم ایک بہت بڑی دنیا ورثے میں چھوڑ جائیں گے جس کو نسلیں کبھی نہیں بھلا پائیں گے –

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

185 تبصرے

  1. cost of generic propecia tablets buy cheap propecia pill or get generic propecia prices
    https://images.google.tk/url?sa=t&url=https://finasteride.store get generic propecia online
    [url=http://burgenkunde.tv/links/klixzaehler.php?url=https://finasteride.store]order generic propecia price[/url] get cheap propecia no prescription and [url=http://yslit.com/home.php?mod=space&uid=663381]order propecia without dr prescription[/url] buy propecia without a prescription

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں