ہومتازہ ترینامریکی سر زمین سے 80 کلومیٹر دور، روسی صدر کا چکوٹکا ریجن...

امریکی سر زمین سے 80 کلومیٹر دور، روسی صدر کا چکوٹکا ریجن کا پہلی بار دورہ

امریکی سر زمین سے 80 کلومیٹر دور، روسی صدر کا چکوٹکا ریجن کا پہلی بار دورہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن بدھ کے روز روس کے سب سے مشرقی علاقے چکوٹکا پہنچے جہاں وہ اس دور مشرقی وفاقی علاقے کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر آئے ہیں۔ اس سے قبل روسی رہنما نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک روس کے تمام علاقوں کا دورہ نہیں کیا، اس تناظر میں چوکوٹکا کا خاص ذکر کیا۔ اس سے قبل 2008 میں تب کے روسی صدر دیمتری میدویدیف نے چکوٹکا کا واحد دورہ کیا تھا۔ روسی صدر پوتن چکوٹکا میں مقامی وقت کے مطابق شام ٦ بجے کے قریب پہنچے۔ واضح رہے اس ریجن کا ماسکو کے ساتھ وقت کا فرق نو گھنٹے ہے۔ انادیر شہر میں موسم صاف اور ٹھنڈا ہے جس کا درجہ حرارت منفی پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

یاد رہے چکوٹکا ریجن کا یہ دورہ صدر پوتن کا اس سال کا پہلا علاقائی دورہ ہے۔ گزشتہ برس ٢٠٢٣ میں روسی صدر نے روس کے ٢٠ سے زیادہ وفاقی ریجنز کا سفر کیا، جن میں نئے علاقے بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں