ہومپاکستانسی پیک منصوبے میں توانائی کی ضرورت کو پورا کر سکتے...

سی پیک منصوبے میں توانائی کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں، ایران

سی پیک منصوبے میں توانائی کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں، ایران

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران ایک قوم ہے جس کے بارڈر الگ مگر تہذیب و تمدن ایک ہیں مغرب کی طرز پر مسلم ممالک کا مضبوط میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہے سی پیک منصوبہ میں ایران پاکستان کے ساتھ مل کر انرجی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کی جنت ہے دونوں ممالک ٹورزم کو دنیا میں بڑی صنعت کے طور پر متعارف کرا سکتے ہیں۔ فلسطین میں اسرائیل نے گزشتہ ٧٠ سال سے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے امریکہ برطانیہ فرانس اور جرمنی کے حکمران یہودی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہیں مگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کا کردار اس معاملے میں مایوس کن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی میڈیا کی تنظیموں کے عہدے داران پر مشتمل ایک وفد سے سفارت خانے میں ملاقات کے دوران کیا وفد میں آل پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن (اپجا) کے صدرظہیر عالم ، آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے چیئرمین محمد صدیق انظر ،جنرل سیکرٹری آل پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن عابد صدیق چوہدری ۔نائب صدر عباس احمد ۔منیر گل ۔شہباز ایم نار ۔سید گلزار حسین گیلانی ۔طیب گوندل شامل تھے ۔وفد نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں میڈیا کے مضبوط کردار کے حوالے سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر صدر آل پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن ظہیر عالم نے کہا کہ پاکستانی میڈیا اور ایرانی میڈیا مل کر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے پاکستانی میڈیا نے دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یورپی طرز پر اسلامی میڈیا تشکیل دینے کی ضرورت ہے اور اس میں پاکستان اور ایران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ظہیر عالم نے کہا کہ بد قسمتی سے اسلامی ممالک ذرائع ابلاغ کو اس طرح مدد نہیں کرتے جس طرح یورپی ممالک کرتے ہیں ۔ انہوں نے غزہ کے معاملے پر ایران کے اصولی موقف کی تعریف کی اور ایران کو امت مسلمہ کا بہادر ممبر قرار دیا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں