روس کا یوکرین کی دفاعی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح، روسی افواج نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اعلیٰ درستگی والے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرائنی دفاعی تنصیبات پر ایک بڑا حملہ کیا، جس میں کنزال ہائپرسونک میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہفتے کی صبح روسی مسلح افواج نے یوکرین کے بھاری توپ خانے ، گولے بارود اور ڈرون کی تیاری کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے ایک طاقتور حملہ کیا ہے جس میں جنگی بحری جہازوں سے فائر کیے گئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
وزارت دفاع نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ان تازہ ترین حملوں میں کنزال ہائپرسونک میزائل سسٹم کو بھی استعمال کیا گیا جس نے روس کو مطلوب یوکرین کے تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.