ہومانٹرنیشنلیمن پر امریکی فضائی حملہ ناکام ہوا، نیویارک ٹائمزکا دعوی

یمن پر امریکی فضائی حملہ ناکام ہوا، نیویارک ٹائمزکا دعوی

یمن پر امریکی فضائی حملہ ناکام ہوا، نیویارک ٹائمزکا دعوی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیویارک ٹائمز نے ہفتے کے روز ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے مبینہ ٹھکانوں پر امریکی قیادت کے حملے ان کی فوجی صلاحیت کو نمایاں طور پر کمزور کرنے اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے راستوں پر مزید حملوں سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ اخبار کے حوالے سے جائزے کے مطابق حملوں نے 90 فیصد مقرر کردہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ تاہم دو امریکی حکام نے بتایا کہ اب تک کہ حملوں نے یمن کے 150 سے زیادہ گولہ بارود کی تنصیبات کے ساتھ 60 سے زیادہ ڈرون اور میزائل سائٹس کو تباہ یا نقصان پہنچایا ہے، پھر بھی حوثیوں نے اپنی فوجی صلاحیت کا تقریباً 70-80 فیصد محفوظ رکھا ہے۔ مضمون میں مزید کہا گیا کہ ملیشیا کے کچھ اثاثے موبائل بھی ہیں، یعنی اگر ضرورت پڑی تو انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر کے چھپایا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا کہ امریکا کے لئے حوثی اہداف کا پتہ لگانا توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہو رہا ہے، کیونکہ مغربی کوششوں نے 7 اکتوبر کو حماس اسرائیل تنازعہ کے آغاز کے بعد ہی اپنی فوجی کاروائیاں تیز کی ہیں۔ یمن میں حوثی باغیوں نے فلسطینی مسلح گروپ کی حمایت میں ریلیاں نکالی ہیں، اس کے علاوہ امریکہ و اسرائیل دونوں کے اہداف پر حملہ بھی کیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں