امریکہ کے شہر شکاگو کے ہوائی اڈے پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اسی روز بتایا کہ جاپان کی آل نپون ایئرویز کا بوئنگ ٧٧٧ طیارہ ، امریکہ کے ڈیلٹا ایئر لائنز کے بوئنگ ٧١٧ طیارے سے شکاگو او ہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیک آف سے پہلے ٹکرایا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن حادثے کی تحقیقات کرے گی۔تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ حادثہ بوئنگ طیارے کی خرابی سے متعلق تھا یا نہیں۔ اس سے قبل بھی امریکی طیارہ ساز کمپنی” بوئنگ ” کو متعدد حادثات کی وجہ سے گراؤنڈ ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔