ہومانٹرنیشنلہماری فوج میں زیادہ تر بوڑھے رہ گئے ہیں، یوکرینی کمانڈر

ہماری فوج میں زیادہ تر بوڑھے رہ گئے ہیں، یوکرینی کمانڈر

ہماری فوج میں زیادہ تر بوڑھے رہ گئے ہیں، یوکرینی کمانڈر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی فوج کی ٥ ویں اسالٹ بریگیڈ کے کمانڈر الیکسی تاراسینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی فوج میں فوجیوں کی اوسط عمر ٤٠ سال سے زیادہ ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اب فوج کو کم عمر فوجیوں کو بھرتی کرنے والوں کی اشد ضرورت ہے۔ ایسپریسو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تاراسینکو نے کہا کہ یہ سننا بہت پریشان کن ہے کہ ہماری فوج کی ایک بڑی تعداد میں بوڑھے فوجی ہیں. انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فوج نئی بھرتیوں کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے کیونکہ بہت سے یونٹوں کی صورت حال اہلکاروں کے لحاظ سے نازک ہے۔

کمانڈر نے کہا یہاں تک کہ جو نئے فوجی آتے ہیں وہ اکثر مطلوبہ فرائض کو بھی ادھورا چھوڑ جاتے ہیں، کیونکہ زیادہ تر یہ بہت بڑی عمر کے مرد ہوتے ہیں جن میں بہت سے مسائل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کو “نوجوانوں” کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جو جوان لوگ لڑائی کے شروع میں ہی فوج میں شامل ہوئے تھے وہ زیادہ تر مارے جا چکے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یوکرین فوج میں فوجیوں کی اوسط عمر ٤٠ سال سے زیادہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں