ہومانٹرنیشنلیوکرین میں میدان جنگ کی صورتحال مشکل ہوچکی ہے، نیٹو سربراہ

یوکرین میں میدان جنگ کی صورتحال مشکل ہوچکی ہے، نیٹو سربراہ

یوکرین میں میدان جنگ کی صورتحال مشکل ہوچکی ہے، نیٹو سربراہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین میں میدان جنگ کی صورتحال کو یوکرین کی فوج کے لیے انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے روس کو کم نہ سمجھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں حالات انتہائی مشکل ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ روسی فوجی اب بہت سے محاذوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تسلیم کیا کہ یقیناً گزشتہ موسم گرما میں یوکرینی فوج نے جو بڑا حملہ شروع کیا تھا، اس نے وہ نتائج نہیں دیے جن کی ہم سب کو امید تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ روس کس طرح منظم ہورہا ہے۔ نیٹو سربراہ نے کہا کہ روس سخت قوت سے آگے بڑھ رہا ہے، یہ بہت ہی سنجیدہ چیز ہے اور ہمیں کبھی بھی روس کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

ورلڈ اکنامک فورم ایک سوئس غیر سرکاری تنظیم ہے جو ہر سال سیاست، معاشیات اور عوامی زندگی سے متعلق اہم مسائل پر بات کرنے کے لیے اجلاس کرتی ہے۔ ڈبلیو ای ایف کا ٥٤ واں سالانہ اجلاس ١٥ سے ١٩ جنوری تک ڈیووس میں “ری بلڈنگ ٹرسٹ” کے موضوع کے تحت ہو رہا ہے۔ یہ ١٢٠ سے زیادہ ممالک کے ہزاروں کاروباری ایگزیکٹوز، سیاسی رہنماؤں اور ماہرین کو اکٹھا کرتا ہے۔ ڈیووس میں ہونے والے موجودہ اجلاس میں روس کی نمائندگی نہیں رکھی گئی، کیونکہ منتظمین نے روس کو ٢٠٢٣ کی طرح دعوت نامہ نہیں بھیجا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں