ہومتازہ ترینپاکستان، ایران کشیدگی سے تیسری قوت فائدہ اٹھائے گی، دونوں ممالک تحمل...

پاکستان، ایران کشیدگی سے تیسری قوت فائدہ اٹھائے گی، دونوں ممالک تحمل سے کام لیں، روس

پاکستان، ایران کشیدگی سے تیسری قوت فائدہ اٹھائے گی، دونوں ممالک تحمل سے کام لیں، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں دونوں اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں، روس نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تمام مسائل کو سیاسی اور سفارتی طور پر حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ زاخارووا نے کہا کہ ہم خطرے کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کہ حالیہ دنوں میں ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں حالات کس طرح خراب ہورہے ہیں۔ ہم دونوں فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ابھرتے ہوئے مسائل کو خصوصی طور پر سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

سفارت کار نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران اور پاکستان جلد ہی روایتی اچھے ہمسائیگی کے جذبے کے تحت موجودہ مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی حل تلاش کر لیں گے، بشمول ایک دوسرے کے علاقوں سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرات کو روکنے کے حوالے سے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے.

مزید برآں زاخارووا نے اس بات پر زور دیا کہ خود مختار سرزمین سے باہر دہشت گردی کے خلاف کسی بھی کارروائی کو ملوث ممالک کی حکومتوں کے درمیان بات چیت کے بعد انجام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ایسی چیزیں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ ہم شراکت داری بڑھاتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مزید کشیدگی ان لوگوں کے حق میں جائے گی جو خطے میں امن، استحکام اور سلامتی نہیں چاہتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں