یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل، روس کی فرانس کو دھمکی
ماسکو (صداۓ روس)
روسی سفارت خانے نے فرانسیسی وزارت خارجہ میں روسی سفیر کو طلب کرنے کے حوالے سے ایک بیان میں بتایا کہ فرانس میں روس کے سفیر الیکسی میشکوف نے پیرس کو خبردار کیا کہ وہ یوکرائنی تنازعے میں مزید گہرائی سے ملوث ہونے اور کیف کو ہتھیاروں کی ترسیل میں اضافے سے باز رہے. روسی سفارتخانے نے کہا میشکوف نے نشاندہی کی کہ کیف حکومت کے مجرمانہ اقدامات میں فرانسیسی کرائے کے فوجیوں کی شرکت پر روس کی قومی اسمبلی ریاستی ڈوما کو فرانس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
مزید برآں میشکوف نے یوکرائنی تنازعے میں پیرس کے مزید گہرائی سے ملوث ہونے کو لاپرواہی اور خطرے سے تعبیر کیا. ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو تیزی سے تباہ کن اور مہلک ہتھیاروں کی ترسیل میں اضافہ شہری آبادی کے خلاف استعمال ہوتا ہے. روسی سفارت کار کے مطابق یوکرین کے عسکریت پسند رہائشی علاقوں پر جان بوجھ کر حملے کرتے ہیں، جس سے معصوم شہریوں کی ہلاکت ہوتی ہے۔
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!