ہومانٹرنیشنلبرطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص

برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص

برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بکنگھم پیلس نےاعلان کیا کہ ٧٥ سالہ کنگ چارلس کو کینسر لاحق ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ “معمولی پروسٹیٹ بڑھنے کی شکایت پر کنگ کے حالیہ علاج کے دوران، ایک الگ مسئلہ دریافت کیا گیا جس کی تشخیصی ٹیسٹوں سے کینسر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بکنگھم پیلس نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کون سا کینسر ہے یا یہ کس مرحلے پر ہے۔ برطانوی شاہی محل نے کہا کہ بادشاہ کا پیر کو “باقاعدہ علاج” شروع کیا گیا جس وجہ سے علاج کے دوران وہ عوامی فرائض کی ادائیگی ملتوی کر دیں گے۔ جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ 75 سالہ بادشاہ اپنے علاج کے بارے میں مکمل طور پر مثبت رہتے ہیں اور جلد از جلد مکمل عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔

کینسر کے اسٹیج یا تشخیص کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جارہی ہیں۔ بادشاہ نے اپنے دونوں بیٹوں کو ذاتی طور پر اپنی تشخیص کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا گیا کہ پرنس آف ویلز اپنے والد کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے۔ ڈیوک آف سسیکس، پرنس ہیری، جو امریکہ میں رہتے ہیں، نے اپنے والد سے بات کی ہے اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملنے کے لیے برطانیہ جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں