ہومپاکستانحکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج خوشحال ہوتا،رانا ثنااللہ

حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج خوشحال ہوتا،رانا ثنااللہ

فیصل آبا د(صداۓ روس)
صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر سازش کے تحت ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج خوشحال ہوتا۔اللہ کرے ہم دوبارہ آئی ایم ایف کے جال میں دوبارہ نہ پھنسیں۔
فیصل آباد میں علما کونسل پاکستان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا، مہنگائی پر بھی قابو پائیں گے، ن لیگ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی، گیس،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی فراہم کریں گے،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہم نے پالیسی تیار کر لی۔نو مئی کو گمراہ کن ٹولے نے ریاستی اداروں پر حملے کیے،منصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کا ڈرامہ رچاکر دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب کیا گیا،نو مئی کے ذمہ دار تمام عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا چاہیے.۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں