ہومUncategorizedپاکستان مسئلہ کشمیر کا حل عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتا ہے،نگران...

پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل عوام کی امنگوں کے مطابق چاہتا ہے،نگران وزیراعظم

مظفرآباد (صداۓ روس)
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکاکہنا ہے کہ جموں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لا تعلق نہیں رہ سکتے۔ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں۔ پاکستان جموں کشمیر تنازعے کا اہم فریق ہے، بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف یکطرفہ طور پر کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے، کشمیر کاز کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، پاکستان کے عوام اور قومی ادارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں