ہومپاکستانپاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کس شہر...

پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کس شہر میں کیا گیا؟

لاہور (صداۓ روس)
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملک کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کالاہورمیں افتتاح کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں قائم کئے گئے بائیو پلانٹ میں روزانہ 6 ہزار مکعب میٹر گیس تیار کی جا سکے گی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کی نقاب کشائی کی اور بٹن دبا کر کمپریسڈ بائیو پلانٹ کا افتتاح کیا اور افتتاحی تختی پر دستخط کئے۔

بتایا گیا ہے کہ بائیو گیس پلانٹ میں ہر روز 1600 کلو گوبر استعمال کیا جائے گا اور 16 ہزار کلو نامیاتی گیس کی روزانہ پیداوار ہو گی جسے کاشتکار اور پی ایچ اے استعمال کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے افتتاح کے بعد پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں