ہومپاکستاننوازشریف اور خاندان کے دیگر افرادشیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔

نوازشریف اور خاندان کے دیگر افرادشیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔

لاہور (صداۓ روس)
عام انتخابات 2024ء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔
“دنیا نیوز “کے مطابق نوازشریف اور ان کے دونوں صاحبزادے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے، نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز،شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور خاندان کے دیگر افراد کا ووٹ حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے، حلقہ این اے 128 میں( ن) لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے،حلقہ این اے 128 سے( ن )لیگ کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا، حلقہ این اے 128 میں آئی پی پی کے عون چودھری عقاب کے نشان پر کھڑے ہیں، نوازشریف عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں