روس نے ایسٹونیا کی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
ماسکو (صداۓ روس)
روسی حکام نے بالٹک ریاست میں سوویت جنگ عظیم دوئم کی یادگاروں کو مسمار کرنے میں ان کے کردار پر اسٹونین وزیراعظم کاجا کالس اور سکریٹری آف اسٹیٹ تیمار پیٹرکوپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ کالس نے ٢٠٢٢ میں اعلان کیا کہ اسٹونین حکومت نے عوامی علاقوں سے تمام سوویت یادگاروں کو جلد سے جلد ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے ایسٹونیا کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک لٹویا اور لتھوانیا نے بھی حالیہ برسوں میں سوویت دور کی جنگی یادگاروں کو تیزی سے نشانہ بنایا ہے اور انہیں قبضے کی علامت قرار دیا ہے۔ واضح رہے فروری ٢٠٢٢ میں یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے یہ مہم تیز ہو گئی ہے۔
کالس نے اگست ٢٠٢٢ میں دعویٰ کیا کہ ایسٹونیا میں سوویت یونین کی باقی ماندہ سینکڑوں یادگاریں تاریخی “زخموں” کی یاد دہانی کرواتی ہیں، خاص طور پر یوکرین میں روس کے اقدامات کے تناظر میں اور اس لیے انہیں ہٹانا پڑا۔
دوسری جانب کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایسٹونیا کی حکومت پر ” تاریخ کے ساتھ جنگ” کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ عظیم دوئم کے ہیروز کی یادگاروں سے ایسا سلوک کرنا اشتعال انگیز ہے اور اس سے ایسٹونیا سمیت کسی بھی قوم کا وقار بلند نہیں ہوسکتا.
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?