ہومتازہ ترینبوڑھے اور بیمار آدمی امریکی نیوکلیئر چین آف کمانڈ کنٹرول کررہے ہیں،...

بوڑھے اور بیمار آدمی امریکی نیوکلیئر چین آف کمانڈ کنٹرول کررہے ہیں، ماسکو

بوڑھے اور بیمار آدمی امریکی نیوکلیئر چین آف کمانڈ کنٹرول کررہے ہیں، ماسکو

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے پینٹاگون کے سربراہ کی صحت کے مسائل اور امریکی صدر جو بائیڈن کی زوال پذیر ذہنی و جسمانی کیفیت سے پیدا ہونے والی جوہری تباہی کے خطرے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے، اور امریکہ کی قیادت کی جانب سے ممکنہ انتظامی غلطی کا انتباہ دیا ہے۔ ازویشیا اخبار سے بات کرتے ہوئے، روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری میخائل پوپوف نے کہا کہ واشنگٹن کا سیاسی عدم استحکام حادثاتی طور پر بڑھنے کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی مجموعی طور پر مشکل اور اعصاب شکن داخلی سیاسی صورت حال جو حال ہی میں ابھری ہے قومی رہنماؤں کی جانب سے جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر کی گئی انتظامی غلطی کی قیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکی غلطیاں دنیا کو عالمی تباہی کی طرف دھکیلیں گی. پوپوف نے زور دے کر کہا کہ وہ “بنانا ریپبلک” کا حوالہ نہیں دے رہے بلکہ ایک ایسی ریاست کی بات کر رہے ہیں جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور وہ مسلسل عالمی تسلط کا دعویٰ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے کینسر کی تشخیص اور بائیڈن کے بڑھاپے نے عالمی سلامتی کے نظام اور امریکی چین آف کمانڈ کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں اور پوچھا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ عام طور پر امریکہ میں کیسے کیا جاتا ہے؟

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

14 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں