ہومانٹرنیشنلبھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ابوظبی میں مندر کا افتتاح کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ابوظبی میں مندر کا افتتاح کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ابوظبی میں مندر کا افتتاح کردیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی میں مندر بن گیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مندر کا افتتاح کیا۔ اماراتی وزیر شیخ النہیان بن مبارک النہیان بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ اپنے خطاب میں اماراتی رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ النہیان بن مبارک نے کہا کہ نریندر مودی کا دورہ امارات دوستی، تعاون اور اعتماد کی علامت ہے۔ ہندو مندر کے کمیونٹی ہال میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ نریندر مودی نے گنگا جمنا کا پانی، گنگا جل، مندر کی آبی گذرگاہ میں شامل کیا اور پھولوں کے ساتھ خصوصی آرتی چڑھائی۔ مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کی گیا۔ یہ مندر ١٨ فروری سے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ اس کی تعمیر ٢٠١٨ میں شروع کی گئی تھی۔

ابوظبی حکومت نے مندر کیلئے زمین بطور تحفہ دی تھی۔ یو اے ای سات ریاستوں پر مشتمل ہے اسی لیے مندر کے ٧ مینار بنائے گئے ہیں۔ مندر کی تعمیر کے لیے سرخ اور گلابی پتھر بھارتی ریاست راجستھان سے اور اٹلی سے سنگ مرمر لائے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں