ہومتازہ ترینروس کو بہت پہلے ہی یوکرین آپریشن شروع کر دینا چاہیے تھا،...

روس کو بہت پہلے ہی یوکرین آپریشن شروع کر دینا چاہیے تھا، صدر پوتن

روس کو بہت پہلے ہی یوکرین آپریشن شروع کر دینا چاہیے تھا، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس یوکرین کے طویل عرصے سے جاری بحران کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی کوشش میں اپنے مخالفین پر بہت زیادہ اعتماد کر رہا تھا، اور اسے فیصلہ کن اقدام کا سہارا بہت پہلے ہی لے لینا چاہیے تھا۔ صدر پوتن نے صحافی پاول زروبن کو بتایا کہ کیف میں ٢٠١٤ کی بغاوت کے بعد ماسکو نے دونباس میں خونریزی کو پرامن طریقوں (یعنی مینسک معاہدے) سے حل کرنے کی کوشش کی، جس نے یوکرین کے اندر ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کے لیے ایک خصوصی خود مختار حیثیت کا تصور پیش کیا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا.

روسی رہنما نے کہا۔ ہم صرف اس بات پر افسوس کر سکتے ہیں کہ ہم نے یوکرین میں فوجی آپریشن بہت پہلے ہی شروع کیوں نہیں کیا، ہم یہ یقین رکھتے تھے ہم مہذب لوگوں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس تھی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں