ہومتازہ ترینروس کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکا، صدر پوتن

روس کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکا، صدر پوتن

روس کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکا، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روسی طبی سائنسدان کینسر کے خلاف ویکسین اور ادویات کی نئی جنریشن پر کام کر رہے ہیں۔ ماسکو میں فیوچر ٹیکنالوجیز فورم میں روسی طبی سائنس کی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، صدر پوتن نے نشاندہی کی کہ کینسر کی جلد پتہ لگانے اور علاج کرنے میں بہت زیادہ پیش رفت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اب اس مرض میں مبتلا افراد کے زندہ رہنے کی شرح مستقبل میں زیادہ ہو جائے گی.انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی بتا دوں کہ ہم آنکو ویکسین، کینسر کے خلاف ویکسین، اور نئی جنریشن کے لیے امیونوموڈولیٹری ادویات بنانے کے قریب پہنچ چکے ہیں،اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی ان کو انفرادی تھراپی کے طریقوں کے طور پر مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا.

روسی صدر کے مطابق روس میں کینسر کے تمام کیسز میں سے نصف سے زیادہ ابتدائی مراحل میں پائے جاتے ہیں، جہاں تشخیص سب سے زیادہ سازگار ہے۔ انہوں نے ضروری سطحوں پر طبی تحقیق اور ترقی کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کا بھی وعدہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں