ہومپاکستانعمران خان حکومت باجوہ کے کہنے پر گرائی گئی، مولانا فضل الرحمان

عمران خان حکومت باجوہ کے کہنے پر گرائی گئی، مولانا فضل الرحمان

عمران خان حکومت باجوہ کے کہنے پر گرائی گئی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (صداۓ روس)
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ کےکہنے پر لائی گئی۔ نجی ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید رابطے میں تھے،فیض حمید ان کے پاس آئے اور کہا جو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں، جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور فیض حمیدکےکہنے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہر لگائی، میں خود عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ ’پھر جب پی ٹی آئی کے لوگ، ایم کیو ایم اور باپ ٹوٹ ٹوٹ کر آئے تو کہا گیا کہ اب ہمارے پاس اکثریت ہے۔‘
جے یو آئی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ’اس وقت اگر میں انکار کرتا تو کہا جاتا کہ فضل الرحمان عمران خان کو بچا رہے ہیں۔ عدم اعتماد سے متعلق جنرل فیض اور جرنل(ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ رابطے میں تھے۔‘ ’جنرل باجوہ اور فیض حمید نے تمام جماعتوں کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کا کہا۔‘ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کا فائندہ مسلم لیگ ن کو ہوا۔ ’تاثر موجود ہے کہ نواز شریف کو لاہور کی سیٹ دی گئی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا۔‘

’٢٠٢٤ کے الیکشن چوری ہوئے ہیں کسی سے کچھ پوشیدہ نہیں۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔‘مولانا کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی سیاست ہو گی سڑکوں کو گرمائیں گے۔ ٢٠١٨ میں بھی دھاندلی ہوئی تھی اور اب بھی دھاندلی ہوئی ہے۔‘ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوئے ہیں تو٩ مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

18 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں