یوکرین کا انتہائی اہم شہر روسی فوج کے کنٹرول میں جانے والا ہے، وائٹ ہاؤس
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی افواج شدید لڑائی کے بعد دونباس کے گڑھ “آودیوکا” شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکی ہیں. واضح رہے دونیٹسک سے صرف دس کلومیٹر شمال میں واقع “آودیوکا” شہر کو یوکرین کی فوج نے ٢٠١٤ سے حملوں کے لیے میدان کے طور پر استعمال کیا تھا، جس دوران اکثر شہریوں کو نشانہ بنایا جایا تھا۔ یوکرینی فوج نے وہاں مضبوط بنکر بنائے تھے جہاں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا تھا.
کربی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “آودیوکا” شہر کے ارد گرد شدید لڑائی جاری ہے۔ جان کربی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ ہمیں یوکرائنیوں سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ صورتحال نازک ہے، روسی ہر روز یوکرین کی پوزیشنوں کو کمزور کرتے جا رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ “آودیوکا” شہر کا روسی کنٹرول میں آنے کا خطرہ ہے۔
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.