ہومپاکستانسینیٹر مشاہد حسین سید کا دورہ ماسکو

سینیٹر مشاہد حسین سید کا دورہ ماسکو

سینیٹر مشاہد حسین سید کا دورہ ماسکو

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
سینیٹر مشاہد حسین سید نے یونائیٹڈ رشیا پارٹی (روس میں سب سے بڑی اور حکمران سیاسی جماعت) کی دعوت پر اقوام کی آزادی کے لیے جدید نوآبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کے حامیوں کے فورم کے دستوری اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے فورم میں ایک پینلسٹ کے طور پر شرکت کی اور روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین/ نوآبادیاتی نظام کے خلاف اور اقوام کی آزادی کے لیے عالمی فورم کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق روسی صدر دیمتری میدویدیف کے ساتھ ملاقات کی۔

اس دورے کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے روسی ڈپلومیٹک اکیڈمی میں لیکچر بھی دیا۔ ان کی تقریر کا موضوع پاکستان اور بدلتا ہوا علاقائی منظر نامہ تھا۔ سینیٹر حسین نے اپنی گفتگو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات بالخصوص توانائی، مظبوط روابط، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی اور ایس سی او اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔

مشاہد حسین سید نے اسلام فوبیا پر روسی صدر پوتن کے موقف کو بھی سراہا۔ اس لیکچر کے بعد ڈپلومیٹک اکیڈمی کے طلباء سے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ اس موقع پر رشین فیڈریشن کونسل کے سینیٹر چیزوف بھی موجود تھے. اپنے لیکچر کے بعد سینیٹر مشاہد حسین سید نے ڈپلومیٹک اکیڈمی کے ریکٹر سے ملاقات کی جس میں عالمی سیاست میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے ساتھ ساتھ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیالات کا تبادلہ تعمیری ثابت ہوا کیونکہ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

سینیٹر مشاہد حسین کا ماسکو کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اور روسی قیادت اور دانشوروں کے ساتھ ان کی مصروفیات نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں