ہومکھیلدی ہنڈریڈ لیگ ، بابراعظم اور محمدر ضوان کو کوئی خریدار نہ...

دی ہنڈریڈ لیگ ، بابراعظم اور محمدر ضوان کو کوئی خریدار نہ ملا لیکن نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کتنے میں فروخت ہوئے ؟ حیران کن انکشاف

لاہور(صداۓ روس)
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور محمدرضوان ’ دی ہنڈریڈ لیگ ‘ میں کسی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو بھی قیمت کے عوض خرید لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ کے ڈرافٹ میں 8 ٹیموں کے فرنچائزرز نے 32 کھلاڑیوں کو منتخب کیا، جس میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز شامل تھے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ویلش فائر نے ایک لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے ۔سال 2023 میں بھی حارث رؤف اور شاہین نے اسی فرنچائز کی نمائندگی کی تھی، رواں برس ویلش فائر کی ٹیم نے حارث کو ریٹین کیا تھا جبکہ شاہین کو ڈرافٹ سے منتخب کیا، اسی طرح اسامہ میر مانچسٹر اوریجنل کی نمائندگی کریں گے۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عماد وسیم کو ایک لاکھ پاؤنڈز (یعنی 3 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں ٹرینٹ راکٹس اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ نسیم شاہ کو برمنگھم فینکس ایک لاکھ 25 ہزار یورو (یعنی 3 کروڑ 77 لاکھ پاکستان روپے سے زائد) میں خریدا۔

دیگر نامور کرکٹرز میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب خان، افتخار احمد، حسن علی اور سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔اسی طرح بین الاقوامی کرکٹرز کے بڑے ناموں میں جیسن رائے، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، اور شکیب الحسن کو بھی کسی فرنچائز نے اپنے سکواڈ میں جگہ نہیں دی۔

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں