ہومکھیلکنگ کہہ کر نہ پکارا جائے، اس لقب سے شرمندگی محسوس ہوتی...

کنگ کہہ کر نہ پکارا جائے، اس لقب سے شرمندگی محسوس ہوتی ہے، ویرات کوہلی

نئی دہلی(صداۓ روس)
معروف بھارتی کرکٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ انہیں کنگ کہہ کر نہ پکارا جائے کیونکہ انہیں اس لقب سے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے ٹیم کی نئی جرسی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ویرات کوہلی بھی شریک ہوئے، ویرات کوہلی نے جنوبی اقریقا کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسز کے ساتھ مل کر فرنچائز کی نئی جرسی لانچ کی، اس دوران ایم چنا سوامی سٹیڈیم ویرات کوہلی کے مداحوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ سٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے مداحوں پر زور دیتے ہوئے درخواست کی کہ مجھے مزید کنگ کے نام سے نہ پکارا جائے، مجھے صرف ویرات کہیں، جب کنگ پکارا جاتا ہے تو مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں