پشاور (صداۓ روس)
پشاور میں غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی فرنچائز کے باہر احتجاج کے بعد یونیورسٹی روڈ پر واقع فرنچائز کو بند کروا دیا گیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق فلسطین کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ کے ایف سی برانچ کے باہر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پھر فرنچائز کو بند کروا دیا۔
اس کے بعد مظاہرین نے بورڈ بازار کی جانب رخ کیا اور قریبی کے ایف سی دوسری برانچ کو بھی بند کروا دیا۔ بتایا گیا ہےکہ مظاہرین کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید حیدر شاہ باچا کر رہے تھے۔