ہومکھیلقومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر و کوچ وقار یونس نے پی...

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر و کوچ وقار یونس نے پی ایس ایل سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اہم تجویز دے دی۔

لاہور(صداۓ روس)
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر و کوچ وقار یونس نے پی ایس ایل سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اہم تجویز دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں، 2025 میں یہ ٹورنامنٹ کم از کم 8 ٹیموں کا حقدار ہے۔وقار یونس نے لکھا کہ گزشتہ برس خواتین کے تین میچز کروائے گئے اس سال کیا ہوا؟سابق فاسٹ بولر نے چیئرمین پی سی بی کو اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ لانے کی تجویز بھی دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں