ہومپاکستانایوان صدر میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات سے نوازنے کی...

ایوان صدر میں یوم پاکستان کے موقع پر اعزازات سے نوازنے کی پروقار تقریب

اسلام آباد (صداۓ روس)
ایوان صدر میں یوم پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کی تقریب ہوئی جس دوران صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کیلئے خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا ۔صدر آصف زرداری نے انور مسعود کو سٹیج سے نیچے جا کر اعزاز سے نوازا اور نہایت گرم جوشی سےمصافحہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف ملکوں کے سفراء شریک ہوئے ، دوران تقرریب صدر مملکت نے سینئر سیاست دان راجہ طفر الحق، سید قائم علی شاہ، بریگیڈیئر سرفراز مرحوم ، ڈاکٹر شمشاد ، ایئر مارشل ریٹائرڈ نجیب اختر ،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ، صلاح الدین صدیقی کو ہاکی کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر ،افتخار عارف کو شاعری اور ادب کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔

ان کے علاوہ فواد حسن فواد کو خدمات عامہ ، سید طارق فاطمی کو خارجہ امور میں خدمات انجام دینے پر ، احمد شاہ ، طارق باجوہ کو معاشی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔

مشتاق سکھیرا کو پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر ہلال شجاعت سے نوازا گیا ، ناصر محمود کھوسہ کو خدمات عامہ کے شعبے میں ہلال امتیاز دیا گیا ۔ مفتی عبدالشکور کو عوامی خدمات کے شعبے میں بعداز وفات ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔

صدرآصف علی زرداری نےپروفیسر اور معروف شاعر انور مسعود کو ادبی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا ۔ پروفیسر انور مسعود جب سٹیج کی جانب سہارا لے کر آ رہے تھے تو آصف زرداری سٹیج سے خود نیچے اترے اور ان کے پاس جا کر ہلال امتیاز ان کے سینے پر سجایا اور گرم جوشی سے مصافحہ کیا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں