ہومپاکستانپنجاب اور سندھ کے گورنرہاﺅسز میں یوم پاکستان کے موقع پر سول...

پنجاب اور سندھ کے گورنرہاﺅسز میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریبات

لاہور (صداۓ روس)
حکومت نے اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کو سول اعزازت سے نواز دیا۔
گورنر ہاو¿س پنجاب میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔دوسری جانب گورنر ہاوس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔
یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا جبکہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں