ہومتازہ ترینروسی صدر نے 24 مارچ کو ملک بھر میں یوم سوگ کا...

روسی صدر نے 24 مارچ کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا

روسی صدر نے 24 مارچ کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کروکس سٹی ہال مال میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ٢٤ مارچ کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ میں ٢٤ مارچ کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتا ہوں. روس کے صدر صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ’روسی حکام نے ماسکو کے مضافات میں کنسرٹ ہال پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ حکام کے خیال میں یہ افراد یوکرین جا رہے تھے۔ دوسری جانب یوکرین نے کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔

صدر پوتن نے ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے کو کو ’دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی‘ قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث تمام افراد کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس حملے میں ایک سو سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں