ہومکھیلچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات ، کیابات...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات ، کیابات ہوئی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (صداۓ روس)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کرکٹ سے متعلق اہم معاملات پر گفتگو کی گئی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ محسن نقوی اور بابراعظم کے درمیان قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ۔

یاد رہے کہ ا س سے قبل خبر یں آئیں کہ کمیٹی نے بابراعظم کا نام کپتان کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیاہے ۔ محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سونپی تھی ، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرتے ہوئے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ہیں ،محسن نقوی جلد کپتان سے متعلق مشاورت مکمل کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔

سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آ گاہ کیا ہے ۔ بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے ۔

واضح رہے کہ کاکول میں قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ زور و شور سے جاری ہے جس میں 28 کھلاڑی شریک ہیں تاہم بابراعظم عمرے سے واپسی پر ایک روزآرام کرنا چاہتے تھے جس کے باعث انہوں نے گزشتہ رو ز کیمپ کو جوائن نہیں کیا تاہم وہ آج فٹنس کیمپ کو جوائن کریں گے ۔فٹنس کیمپ کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں