ہومپاکستانکسٹم انٹیلی جنس کا پولیس افسر کے گھر چھاپہ، کتنی نان کسٹم...

کسٹم انٹیلی جنس کا پولیس افسر کے گھر چھاپہ، کتنی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد ہوئیں؟

گوجرانوالہ (صداۓ روس)
گوجرانوالہ میں کسٹم انٹیلی جنس نے سپیشل برانچ کے پولیس افسر کے گھر چھاپہ مار کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

نجی ٹی وی” جیو نیوز “کے مطابق محکمہ کسٹم انٹیلی جنس نے بتایا کہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی 6 نان کسٹم گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔محکمہ کسٹم انٹیلی جنس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران مزاحمت پر پولیس کی مدد بھی لی گئی۔معاملہ سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں