ہومپاکستانافسر شاہی کی غفلت‘ کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہ

افسر شاہی کی غفلت‘ کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
افسر شاہی کی غفلت کے باعث کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے راولپنڈی اسلام آباد کے سرکاری گندم گوداموں کا 18مارچ کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ جو معائنہ کیا اسکے مطابق محکمہ فوڈ پنجاب کی پالیسی سے پہلوتہی کی گئی۔

“جنگ ” نےذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی پالیسی کو نظرانداز کر کے اسلام آباد کے پراونشل ریزروائر تھری میں معائنہ ٹیم نے یہ بات نوٹ کی کہ وہاں پر کم و بیش 25کروڑ روپے کی سرکاری گندم کے نقصان کا تخمینہ ہے۔ حکومت پنجاب کی پالیسی ہے کہ فلور ملوں کو پہلے گوداموں کے باہر کھلے آسمان تلے ترپالیں ڈال کر ذخیرہ کی گئی گندم کی سپلائی پہلے کی جائے اور اسکے بعد گوداموں کی چھت تلے پڑی سرکاری گندم ریلیز کی جائے مگر پی آر تھری اسلام آباد کے ذمہ داران نے اس پالیسی کی صریحاً خلاف ورزی کی۔

مہینوں سے گزشتہ فصل ربیع کی گوداموں کے باہر آسمان تلے رکھی گئی گندم ختم نہیں کی گئی مگر سرگودھا‘ بھکر سے آنیوالی گوداموں والی گندم ریلیز کی جاتی رہی۔ اس طرح معائنہ ٹیم کےابتدائی تخمینے کے مطابق25کروڑ روپے کے لگ بھگ مالیتی گندم انسانی خوراک کے معیار پر پورا نہیں اُتر رہی‘ ناقابل استعمال ہو چکی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں