ہومتازہ ترینیوکرین کو فراہم کردہ یورپی ایئربیس پر موجود ایف سولہ بھی روس...

یوکرین کو فراہم کردہ یورپی ایئربیس پر موجود ایف سولہ بھی روس کا جائز ہدف ہوں گے، پوتن

یوکرین کو فراہم کردہ یورپی ایئربیس پر موجود ایف سولہ بھی روس کا جائز ہدف ہوں گے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے امریکی ایف سولہ لڑاکا طیارے اگر تیسرے ممالک کے ہوائی اڈوں سے روسی فوجیوں کے خلاف استعمال کیے گئے تو وہ روس کے لیے ایک جائز ہدف ہوں گے. صدر پوتن نے ٹور ریجن میں فوجی پائلٹوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر یہ تیرے یوکرین میں روس کے خلاف استعمال ہوے تو کیا روس یوکرین کے ایف سولہ طیاروں کو نیٹو کے ہوائی اڈوں پر ہی مار گرائے گا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فطری طور پر اگر انہیں تیسرے ممالک کے ہوائی اڈوں سے استعمال کیا جاتا ہے، تو وہ ہمارے لیے ایک جائز ہدف ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں ہم انھیں نشانہ بنائے گے۔

یاد رہے یوکرین طویل عرصے سے اپنے مغربی شراکت داروں سے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن مغرب نے مسلسل اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ ایسے طیارے اس وقت تک یوکرین کو منتقل نہیں کیے جا سکتے جب تک کیف کے پائلٹ اور زمینی عملہ متعلقہ تربیت حاصل نہ کر لیں۔

کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ یوکرائنی پائلٹوں کی تربیت کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ اس طرح، پینٹاگون نے ستمبر کے آخر میں کہا تھا کہ ڈنمارک میں یوکرین کے پائلٹوں کی تربیت کا آغاز ہو چکا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

23 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں