ہومتازہ ترینروس یورپ پر حملہ کرے گا، یہ سراسر جھوٹ ہے، پوتن

روس یورپ پر حملہ کرے گا، یہ سراسر جھوٹ ہے، پوتن

روس یورپ پر حملہ کرے گا، یہ سراسر جھوٹ ہے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ روس یورپ کے خلاف لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، کہا ہے یہ سراسر بکواس ہے۔انہوں نے ٹور ریجن میں فوجی پائلٹوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ جہاں تک ان الزامات کا تعلق ہے کہ ہم یوکرین کے بعد یورپ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، یہ سراسر بکواس ہے جس کا مقصد صرف اور صرف یورپی عوام کو ڈرانا ہے تاکہ وہ زیادہ رقم ادا کر سکیں. انہوں نے بتایا کہ یہ بیانیہ یورپ کی گرتی ہوئی معیشت اور گرتے ہوئے معیار زندگی کے درمیان سامنے آرہا ہے۔ یہ بالکل واضح ہے اور ہر کوئی تسلیم کرتا ہے۔

روسی در نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا نہیں ہے۔ یورپ میں اب واقعی یہی ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک کی حکومتوں کو اپنے آپ کو درست ثابت کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے وہ اپنی آبادی کو ممکنہ روسی خطرے سے ڈرا رہے ہیں اور اپنی ڈکٹیشن کو پوری دنیا تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں