ہومتازہ ترینماسکو حملے کے دوران 100 سے زیادہ افراد کی جان بچانے والے...

ماسکو حملے کے دوران 100 سے زیادہ افراد کی جان بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ماسکو حملے کے دوران 100 سے زیادہ افراد کی جان بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا
ماسکو (صداۓ روس)
روس میں ابھی حال ہی میں دارالحکومت ماسکو کے قریب ایک کونسرٹ ہال پر ہونے والے حملے کے دوران ١٠٠ سے زیادہ افراد کی جان بچانے والے ایک ١٥ سالہ مسلم لڑکے کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ماسکو سے عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی روسی خاتون ماریا لوووا بلووا نے گزشتہ روز (منگل کو) ١٠٠ سے زیادہ افراد کی جان بچانے میں مدد کرنے والے ١٥ سالہ مسلم لڑکے “اسلام خلیل اوف” کو خوبصورت ایوارڈ دیا۔

ماریا لوووا بلووا ایوارڈ دینے کے لئے اس اسکول میں پہنچی جہاں اسلام خلیل اوف پڑھتا ہے۔ اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک پروقار ماحول میں خلیل اوف کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔ ماریا لوووا بلووا نے بتایا کہ اس ہونہار لڑکے کو اس کی ہمت اور ذاتی بہادری کے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

نوجوان خلیل اوف کروکس سٹی ہال میں کلوک روم اٹینڈینٹ کے طور پر جز وقتی کام کرتا ہے اور حملے کے وقت اس کی ڈیوٹی وہیں پر تھی جہاں کونسرٹ ہو رہا تھا۔ لڑکے نے لوگوں کو گھبراہٹ اور پریشانی کی حالت میں دیکھا، وہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ کہاں جائیں اور اپنی جان بچانے کے لیے کیا کریں۔ نوجوان نے بلند آواز سے اعلان کیا کہ وہ ایک ملازم ہے، وہ جانتا ہے کہ باہر کا راستہ کدھر سے ہے اور پھر اس نے باہر نکلنے میں لوگوں کی مدد کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلیل اوف نے اپنے عمل کو اپنی پرورش کا نتیجہ قرار دیا۔ نوجوان نے کہا کہ والد نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر آپ کسی بھی طرح سے مدد کر سکتے ہیں تو ہمیشہ لوگوں کی مدد کریں۔” لڑکے نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اسے خط لکھ رہے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کی جان بچانے پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

7 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں