ہومانٹرنیشنلاسرائیل کی بے جا حمایت، امریکی وزارت خارجہ کی خاتون عہدیدار نے...

اسرائیل کی بے جا حمایت، امریکی وزارت خارجہ کی خاتون عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

اسرائیل کی بے جا حمایت، امریکی وزارت خارجہ کی خاتون عہدیدار نے استعفیٰ دے دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار نے بائيڈن حکومت کی جانب سے غزہ میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے والی اسرائیلی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں ڈیموکریسی، انسانی حقوق اور محنت کے امورسے متعلق شعبے کی عہدیدار آنل شلین نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ انہوں نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار ارسال کرنے کے بارے میں اپنی تشویش کا بارہا اظہار کیا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ میں سیاسی و عسکری امور کے سربراہ جاش پل نے بھی غزہ کی جنگ میں استعمال کے لئے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی ترسیل پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ طارق حبش بھی ان دیگر امریکی حکام میں شامل ہیں جنہوں نے امریکہ کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی حمایت کے خلاف استعفیٰ دیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو رپورٹ دی کہ امریکی حکومت کے کچھ ملازمین جنگ غزہ اور اپنے ملک کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی حمایت کرنے سے ناراض ہیں اور وہ اپنے عہدوں سے استعفی دینےکا ارادہ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں