ہومانٹرنیشنللتھوانیا نے بھی نیٹو فوج یوکرین بھیجنے کی مخالفت کردی

لتھوانیا نے بھی نیٹو فوج یوکرین بھیجنے کی مخالفت کردی

لتھوانیا نے بھی نیٹو فوج یوکرین بھیجنے کی مخالفت کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
لتھوانیا کی وزير اعظم انگریدہ سمونیتے نے نیٹو کے فوجی ، یوکرین بھیجنے پر مبنی فرانس کی تجویز کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ مغربی ممالک کو چاہئے کہ کی ایف کے لئے ہتھیار بھیجنے کے سلسلے میں اپنی توجہ ٹی آر ایکس پر مرکوز رکھیں ۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لتھوانیا کی وزير اعظم اویکا سیلینا نے برلن میں جرمن چانسلر اولاف شولٹس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فوج بھیجنا کوئی اسی چيز نہيں ہے جس کی درخواست یوکرین نے ہم سے کی ہو۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین نے ہم سے مختلف درخواستیں کی ہيں ۔ میری نظر میں ہمیں ان درخواستوں پر توجہ دینا چاہئے اور ایسی چيز کی فکر میں نہیں رہنا چاہئے جس کا یوکرین نے ہم سے مطالبہ ہی نہيں کیا ہے۔

لتھوانیا کی وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کو چاہئے کہ ان جنگی ساز و سامان اور ہتھیاروں کو فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں جن کی یوکرین کو روس کے مقابلے میں اپنے دفاع کے لئے ضرورت ہے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں