ہومتازہ ترینروس کے لیے کوئی غیر دوستانہ قومیں نہیں بلکہ غیردوستانہ اشرافیہ ہے,...

روس کے لیے کوئی غیر دوستانہ قومیں نہیں بلکہ غیردوستانہ اشرافیہ ہے, پوتن

روس کے لیے کوئی غیر دوستانہ قومیں نہیں بلکہ غیردوستانہ اشرافیہ ہے, پوتن
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ٹور ریجن کے ورکنگ ٹرپ کے دوران کہا کہ روس کا کسی بھی ملک کی ثقافت کو منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،. انہوں نے وضاحت کی کہ ماسکو عوام اور اشرافیہ کے درمیان فرق کو سمجھتا ہے اور ہر قوم کی ثقافت کا احترام کرتا ہے اور اپنی ثقافت کو بھی عالمی ورثے کا حصہ سمجھتا ہے۔ روسی صدر علاقائی فنکاروں سے بات کر رہے تھے جب کچھ مغربی ممالک کی طرف سے روسی ثقافت کو “منسوخ” کرنے کی کوششوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔ صدر پوتن کے مطابق ماسکو کا اس قسم کے ردعمل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

روسی صدر نے کہا ہماری کوئی غیر دوستانہ قومیں نہیں ہیں ، ہمارے پاس ان ممالک میں غیر دوستانہ اشرافیہ ہے. صدر نے مزید کہا کہ روسی حکومت نے کسی بھی غیر ملکی فنکار یا ثقافتی پرفارمنس کو منسوخ کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔ اس کے برعکس ہم روسی ثقافت کو عالمی ثقافت کا حصہ سمجھتے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

روسی حکام عالمی ثقافتی سیاق و سباق کو مدنظر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور کسی کو بھی ختم نہیں کرنا چاہتے۔ صدر نے یوکرین کے تنازعے کے دوران مغربی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 190 ملین افراد پر مشتمل قوم کی ثقافت کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے عقلمند نہیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں