ہومتازہ ترینروس میں ٹرینوں کی تصاویر لینے والا مشکوک اطالوی شہری گرفتار

روس میں ٹرینوں کی تصاویر لینے والا مشکوک اطالوی شہری گرفتار

روس میں ٹرینوں کی تصاویر لینے والا مشکوک اطالوی شہری گرفتار

ماسکو (صداۓ روس)
رپورٹ کے مطابق روسی پولیس نے ایک معمر اطالوی شہری کو رہا کر دیا ہے جسے روس کے شہر پرم کے ایک ریلوے اسٹیشن پر حراست میں لیا گیا تھا. ابتدائی معلومات کے مطابق مقامی باشندوں کی جانب سے یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ ایک “مشکوک” شخص ٹرینوں کی تصاویر لے رہا ہے مقامی پولیس کی جانب سے فوری ردعمل دیتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا.

پرم شہر میں موجود نمائندہ صداۓ روس کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص جس کی شناخت الوسیو برونو کے نام سے ہوئی ہے، کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا. نمائندہ کے مطابق زیر حراست شخص روسی زبان نہیں بول سکتا تھا اس لیے افسران کو ایک مترجم کی خدمات حاصل کرنی پڑیں.

تفتیش میں یہ سامنے آیا کہ معمر اطالوی شہری ایک سیاح تھا جو رومانوی وجوہات کی بنا پر ٢٠١٩ سے باقاعدگی سے پرم کا دورہ کر رہا تھا۔ مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ برونو کا ایک مقامی روسی خاتون سے محبت کا رشتہ ہے۔ الوسیو برونو نے وضاحت کی کہ وہ صرف ریلوے ٹیکنالوجی کے شوق کی وجہ سے ٹرینوں کی تصاویر لے رہے ہیں۔ پولیس نے اطالوی ٹرین اسپاٹر سے کہا کہ وہ جانے سے پہلے تمام تصویریں ڈیلیٹ کردے۔

واضح رہے فروری ٢٠٢٢ میں یوکرین کے تنازعے کے آغاز کے بعد روس بھر میں مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف تخریب کاری کی متعدد کارروائیاں ہوئی ہیں۔ ملک کی ڈومیسٹک سیکیورٹی سروس، ایف ایس بی کے مطابق، ریل روڈ پر متعدد منصوبہ بند دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں