ہومپاکستانروس میں متعین پاکستان کے سفیرمحمد خالد جمالی نے کروکس سٹی ہال...

روس میں متعین پاکستان کے سفیرمحمد خالد جمالی نے کروکس سٹی ہال ماسکو کا دورہ کیا

روس میں متعین پاکستان کے سفیرمحمد خالد جمالی نے کروکس سٹی ہال ماسکو کا دورہ کیا

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
روس میں متعین پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے گزشتہ جمعہ کو ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے متاثرین کی یاد میں تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد کے حوالے سے ہونے والی ایک پروقار تقریب کے دوران یادگار پر پھول چڑھائے۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان کے سفیر نے کہا تھا کہ میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں ہونے والے دہشت گردانہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں. سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں روس کے لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان حملوں سے ہونے والی ہولناکی اور تکلیف کا تصور کر سکتے ہیں، کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی سے لڑتے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ جانیں قربان کی ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق غیرملکی سفارت کاروں نے ماسکو کے کروکس سٹی ہال کا دورہ کیا، جہاں مہلک دہشت گرد حملوں کے متاثرین کی یاد میں یادگار پر پھول چڑھائے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق اس تقریب میں پاکستان سمیت ١٣٠ سے زائد ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مجموعی طور پر ٢٥٠ سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے گروپس اور روسی سفارت کار بھی شامل تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں