ہومتازہ ترینپوتن نے خلا میں جوہری توانائی کے لیے فنڈز میں اضافے کا...

پوتن نے خلا میں جوہری توانائی کے لیے فنڈز میں اضافے کا حکم دے دیا

پوتن نے خلا میں جوہری توانائی کے لیے فنڈز میں اضافے کا حکم دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ملک کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کریں جو ملک کو خلا میں جوہری توانائی کی تنصیبات بنانے کی اجازت دے سکیں۔ ایک بیان میں کریملن نے کہا کہ صدر پوتن نے وزارت خزانہ کو حکم دیا ہے کہ وہ روس کے اسپیس نیوکلیئر انرجی فیلڈ کی ترقی نامی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے فنڈ فراہم کرے۔ جاری حکم کے مطابق فنڈنگ کی مہم اس سال کے اوائل سے شروع ہو جانی چاہیے، اور مجموعی کوششوں کی مدد قومی خلائی ایجنسی روسکوسموس اور روسٹوم ریاستی توانائی کارپوریشن کے ذریعے کی جائے گی۔

صدر پوتن نے حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ خلائی ایٹمی توانائی کے شعبے میں پہلے سے موجود سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھانے کے اقدامات پر خصوصی توجہ دے۔ روسی صدر کی جانب سے اس کام کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ جون کے وسط تک مقرر کی گئی ہے۔ ران برس مارچ میں صدر پوتن نے سرکاری حکام سے کہا کہ وہ خلائی میدان کو ترجیح دیں، خاص طور پر جب بات نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی ہو. روسی صدر نے مزید کہا کہ ماسکو کے پاس اس شعبہ میں “اچھی قابلیت” ہے، جس پر ہمیں فخر ہونا چاہئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں