لاہور (صداۓ روس)
ریل گاڑی میں خاتون پر تشدد کرنے والے کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق خاتون کے بدتمیزی اور تلخ کلامی کرنے پر کانسٹیبل نے تشدد کیا،مسافروں نےاطلاع دی خاتون لوگوں کا سامان اٹھا کر پھینک رہی ہے،ملزم منیر حسین کے خلاف دفعہ 354اور 337اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ریلوے ذرائع کاکہنا ہے کہ کانسٹیبل نے ریزرویشن کے بغیر بیٹھنے پر خاتون پر اعتراض کیا،ریلوے پولیس کو بغیر ٹکٹ یا ریزرویشن کے ٹکٹ چیک کرنے کا اختیار نہیں۔