ہومپاکستان(ن) لیگ کے سابق رہنما کا شاہدخاقان عباسی کی جماعت میں شمولیت...

(ن) لیگ کے سابق رہنما کا شاہدخاقان عباسی کی جماعت میں شمولیت کا امکان

لاہور (صداۓ روس)
سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کیلئے مسلم لیگ( ن) کے ناراض رہنماؤں سے رابطہ کر لیا۔

“24 نیوز “کا کہنا ہے کہ (ن )لیگ کےسابق رہنمازعیم قادری شاہدخاقان عباسی کی جماعت میں شمولیت اختیارکریں گے،زعیم قادری کو نئی سیاسی جماعت میں اہم عہدہ ملے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زعیم قادری نےنئی سیاسی جماعت میں شمولیت کےلیے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

زعیم قادری نے قریبی ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو نئی سیاسی جماعت اورنئی قیادت کی ضرورت ہے،شاہدخاقان عباسی کی جماعت میں جو بھی عہدہ ملے گا اسے قبول کروں گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں