ہومانٹرنیشنلجرمن اکثریت یقین رکھتی ہے کہ یوکرین جیت نہیں سکتا, سروے

جرمن اکثریت یقین رکھتی ہے کہ یوکرین جیت نہیں سکتا, سروے

جرمن اکثریت یقین رکھتی ہے کہ یوکرین جیت نہیں سکتا, سروے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
براڈکاسٹر ZDF کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے نے تجویز کیا ہے کہ جرمن شہریوں کی اکثریت اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ یوکرین روس کے خلاف غالب آسکتا ہے، یہاں تک کہ اس کے پاس مغربی ہتھیار موجود ہیں پھر بھی یوکرین کا جیت حاصل کرنا ناممکن ہے۔ شائع ہونے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ دس میں سے صرف ایک جرمن سوچتا ہے کہ کیف جیت سکتا ہے۔ پولیٹ بارومیٹر کے سروے کے نتائج کے مطابق جرمنی میں شکوک و شبہات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اگست میں %70 جواب دہندگان نے کہا کہ وہ کیف کو جیتتا ہوا نہیں دیکھ رہے، فی الحال سروے میں شامل %82 لوگوں کو یقین نہیں ہے کہ یوکرین اس جنگ میں غالب آسکتا ہے۔

سروے کے مطابق نصف سے بھی کم جرمن چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت یوکرین کو مزید فوجی امداد بھیجے۔ اعداد و شمار کے مطابق، %42 جواب دہندگان مضبوط حمایت کے حق میں ہیں، جب کہ %31 چاہتے ہیں کہ یہ اسی سطح پر رہے اور %22 کا خیال ہے کہ اسے کم کیا جانا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں