ہومانٹرنیشنلیوکرینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، چین

یوکرینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، چین

یوکرینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سوئيزرلینڈ کی جانب سے یوکرین قیام امن کانفرنس کی میزبانی کے اعلان کے بعد بیجنگ نے زور دے کر کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد سے پہلے بہت سے کام انجام دینا پڑے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے اعلان کیا ہے کہ چینی صدر شی جین پینگ وقت کے تقاضے کے مطابق ایک بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد اور اس میں تمام فریقوں کی مساوی شرکت کی حمایت کرتے ہيں۔ لین جیان نے کہا کہ بیجنگ ، کسی بھی تنازعے کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ یوکرین کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہے –

سوئيزرلینڈ کی حکومت نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ پندرہ جون تک یوکرین امن کانفرنس کی میزبانی کرے گی جس میں اعلی حکام شرکت کریں گے لیکن روس شرکت نہيں کرے گا- جرمن چانسلر اولاف شولٹس نے اس ہفتے بیجنگ میں شی جین پینگ سے گفتگو کے بعد کہا تھا کہ فریقین نے اس کانفرنس کی ترویج کے لئے وسیع و مثبت یکجہتی پر اتفاق کیا ہے- یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ چین منصفانہ امن قائم کر کے ان کے ملک کی مدد کرسکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل